ذہنی آزمائش

ذہنی آزمائش

راستہ تلاش کریں

سردیاں ختم ہونے کو آئی ہیں۔ گڈو کی امی نے اسے موزے(جرابیں)جمع کرنے کا کام دیا ہے۔ ایک جیسے موزے تلاش کرنے میں اس کی مدد کریں۔ م+و+ز+ ……..=موزے

محاورہ بوجھیں

…………………………………………………………………..

بچوں کے الفضل کا سوالنامہ

1: وہ کیا چیز ہے جو ایک ساتھ بڑھتی اور گھٹتی ہے؟
2: وہ کیا ہے جو دو اشخاص میں تقسیم کریں تو دونوں کو پوری ایک ایک چیز ملے۔
3: وہ کیا چیز ہے جس کی شکل گول نہیں مگر دیکھنے میں گول ہے؟
4: اگر پانچ مشینوں کو پانچ کھلونے تیار کرنے میں پانچ منٹ لگتے ہیں تو سو مشینوں کو سو کھلونے تیار کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟
5: انسانی جسم کی کون سی ہڈیاں پھیپھڑوں اور دل کی حفاظت کرتی ہیں؟

پہیلیاں

1: تین حرفوں کا میرا نام
کھانے میں آتا کام
الٹا سیدھا ایک سمان
نہ میں لڈو نہ میں پان
2: چھوٹے بڑے سبھی کو بھائے
بوجھ سکے تو بوجھ
گول مٹول رنگ ہے پیلا
پیٹ میں داڑھی مونچھ
3: ہرا آٹا، لال پراٹھا
(جوابات اگلے شمارے میں)

گذشتہ شمارے کے درست جواب

کسوٹی: 1: قران کریم۔
دینی معلومات: 1، 2، 3: جی نہیں۔ 4: ناصر، 5: غلط، 6: وقفِ نو۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button