ہنسنامنع ہے!
دُم
ایک بے وقوف چڑیا گھر دیکھنے کے بعد دوسرے بیوقوف سے: ہاتھی اور گھوڑے میں کیا فرق ہوتا ہے؟
دوسرا بے وقوف: گھوڑے کی دم پیچھے ہوتی ہے اور ہاتھی کی آگے۔
یونٹس
ایک کنجوس کو کرنٹ لگا۔ اس کے گھر والوں نے جلدی سے پوچھا: آپ ٹھیک تو ہیں ناں؟
کنجوس: مجھے چھوڑو۔ باہر دیکھ کر بتاؤ کتنے یونٹس ضائع ہوگئے ہیں۔
املی
وردہ: یہ تم آنکھیں بند کر کے املی کیوں کھارہی ہو؟
نجمہ: میں نے امی سے وعدہ کیا تھا کہ میں آئندہ املی کی طرف دیکھوں گی بھی نہیں۔
بلی
سلیم: میری پیاری بلی کھو گئی ہے۔
کلیم: تو وٹس ایپ پر اشتہار دے دو۔
سلیم: کیا فائدہ۔ میری بلی کے پاس تو موبائل ہی نہیں۔
آسیب
استاد: آسیب کا جملہ بناؤ۔
شاگرد: منّے جلدی سے آسیب کھالے
آم
خاتون ( پھل فروش سے ) :تم نے میرے بیٹے سے دو کلو آموں کے پیسے وصول کیے، لیکن جب میں نے آموں کا وزن کیا تو وہ صرف ایک کلو نکلے۔
پھل فروش: محترمہ ذرا اپنے بیٹے کو بھی تول کر دیکھیں۔
پٹرول
ایک بیوقوف وزیر بننے کے بعد ہسپتال کے دورے پر گیا۔ وہاں دو مریضوں کو آکسیجن دی جارہی تھی اور ایک مریض کو ڈرپ لگائی گئی تھی۔ وزیر نے ڈاکٹر سے پوچھا: دو مریضوں کو تو CNG لگی ہوئی ہے اور تیسرے کو کیوں نہیں لگائی گئی ؟
ڈاکٹر نے ڈرپ کی طرف اشارہ کیا اور کہا: یہ مریض پٹرول پر چل رہا ہے۔
نمک دانی
ایک بیوقوف کو کسی جگہ نوکری ملی اور نمک دانیاں بھرنے کا کام دیا گیا۔ اس نے پورے دن میں صرف ایک نمک دانی بھری۔ مینیجر نے اسے بہت ڈانٹا اور کہا: تم بہت کام چور ہو۔ تم نے پورے دن میں صرف ایک نمک دانی بھری ہے۔
بیوقوف نے جواب دیا: جناب! ان کے سوراخ ہی اتنے چھوٹے ہیں کہ نمک بڑی مشکل سے اندر جاتا ہے۔