متفرق

روزہ دار کے لیے صدقۃ الفطر ادا کرنے کا حکم

حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:’’جنہوں نے روزہ رکھا ہے ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ صدقۃ الفطر دیں۔ یہ حکم قرآن مجید میں ہے۔ چنانچہ فرمایا۔ وَعَلَی الَّذِیۡنَ یُطِیۡقُوۡنَہٗ فِدۡیَۃٌ طَعَامُ مِسۡکِیۡنٍ(البقرۃ:185) اور جو لوگ اس فدیہ کی طاقت رکھتے ہیں وہ طعام مسکین دیں۔ رسول کریم ﷺ نے تین رنگوں میں اس کی تفسیر فرمائی ہے۔ اول یہ کہ انسان عید سے پہلے صدقۃ الفطر دے۔ دوم جو روزہ نہ رکھے وہ بدلے میں طعام مسکین دے۔ دائم المرض ہو یا بہت بوڑھا یا حاملہ یا مُرضِعَہ[دودھ پلانے والی عورت]ان سب کے لیے یہ حکم ہے۔سوم یہ کہ یہ الٰہی ضیافت کا دن ہے۔ پس مومن کو چاہیے کہ کھانے میں توسیع کر دے اور غرباء کی خبر گیری کرے۔‘‘(خطبات نور صفحہ 411)

مزید پڑھیں: ذات بابرکات کے لحاظ سے ملنے والی قوتِ قدسیہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button