ارشادِ نبوی
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حق
حضرت علیؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں ۔نمبر ۱: جب وہ اسے ملے تو اسے السلام علیکم کہے۔نمبر ۲: جب وہ چھینک مارے تو یَرْحَمُکَ اللّٰہ کہے۔نمبر ۳۔ جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے۔نمبر۴:جب وہ اس کو بلائے تو اس کی بات کا جواب دے۔نمبر ۵:۔ جب وہ وفات پا جائے تو اس کے جنازہ پر آئے۔اور نمبر ۶: اس کے لیے وہ پسند کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ اور اس کی غیرحاضری میں بھی وہ اس کی خیر خواہی کرے۔
(سنن دارمی، کتاب الاستیذان، باب فی حق المسلم علی المسلم حدیث نمبر۲۶۳۳)
مزید پڑھیں: حضرت مسیح موعودؑ کے زمانے کے دو آسمانی نشان