اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

٭…لئیق احمد عامر صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی خالہ محترمہ آسیہ سفیر صاحبہ زوجہ سفیر احمد صاحب مورخہ ۶؍مارچ ۲۰۲۵ء کو بعمر ۵۵ سال بوجہ ہارٹ اٹیک بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

مرحومہ کا تعلق مرل تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ سے تھا۔ آپ کی نماز جنازہ مورخہ ۷؍مارچ ۲۰۲۵ء بروز جمعہ مرل سیالکوٹ میں ادا کی گئی اور بعد میں گاؤں کے مقامی قبرستان میں ہی تدفین عمل میں آئی۔ مرحومہ کے خاندان میں احمدیت مرحومہ کے دادا اللہ بخش صاحب مرحوم کے ذریعہ سے ۱۹۳۱ءمیں آئی۔پسماندگان میں خاوند کے علاوہ چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ مرحومہ بےشمار خوبیوں کی مالک تھیں۔ سادہ طبیعت اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے والی خاتون تھیں۔

٭…سیف الرحمٰن صاحب اطلاع دیتے ہیں کہ خاکسار کی دادی جان ملکہ بی بی صاحبہ زوجہ محمد امیر صاحب (مرحوم) مورخہ ۱۶؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو دل کا دورہ پڑ نے سے ملتان میں بقضائے الٰہی وفات پاگئی ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

مرحومہ موصیہ تھیں اور سلسلہ کے بزرگ صوفی حافظ محمد یار صاحب (مرحوم) آف چوپڑہٹہ کی صاحبزادی تھیں۔ مرحومہ نے لواحقین میں دو بیٹے محمد سلیم اور محمد کلیم اور ایک بیٹی نصرت جہاں یادگار چھوڑی ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button