مجلس علمی جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

مکرم شبیر احمد متقی صاحب مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۲۹؍جنوری بروز بدھ جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش میں مجلس علمی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ مکرم مبشر الرحمٰن صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش نے اس اجلاس کی صدارت کی۔

تقریب کا آغاز دوپہر ساڑھے بارہ بجے تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں مختلف علمی مقابلہ جات جن میں تلاوت قرآن کریم، اردو و بنگلہ نظم، مختلف زبانوں میں تقاریر، قرآن و روحانی خزائن کوئز وغیرہ شامل تھے، میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں ہر کلاس میں اوّل، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی انعامات دیے گئے۔ اس کے علاوہ وہ طلبہ جو سال بھر سو فیصد حاضری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں بھی انعامات دیے گئے۔
آخر میں مکرم پرنسپل صاحب نے طلبہ کو چند نصائح کیں اور دعا کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ الحمد للہ
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ بنگلہ دیش میں مربیان سلسلہ کے ریفریشر کورس کا انعقاد