ارشادِ نبوی

سفر کے لیے ایک دعا

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب سفر کرتے اور رات ہوجاتی تو آپؐ دعاکرتے کہ اے زمین! میرا اور تیرا ربّ اللہ ہے۔ میں تجھ سے اور جو کچھ تیرے اندر ہے اس کے شر سے، اور جو کچھ تیرے اندر پیدا کیا گیا ہے اس کے شر سے، اور جو کچھ تیرے اوپر چلتا ہے اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں۔ اور میں اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتا ہوں شیر اور اژدھا اور سانپ اور بچھوکے شر سے اور شہروں کے رہنے والوں سے اور بدی کا آغاز کرنے والے سے اور اس بدی سے جس کا اس نے آغاز کیا۔

(سنن ابی داؤد کتاب الجہاد باب ما یقول الرجل اذا نزل المنزل)

مزید پڑھیں: خدا تعالیٰ کو یاد کرنے والی مجلسوں میں بیٹھو

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button