متفرق شعراء

اللہ کی رحمت ساتھ رہے یہ قافلہ چلتا جائے گا

لغزش کا کوئی امکان نہیں ہر گام سنبھلتا جائے گا
اللہ کی رحمت ساتھ رہے یہ قافلہ چلتا جائے گا

تسلیم و رضا کے سازوں پر نغماتِ محبت گاتا ہوا
یہ صدق و صفا کی راہوں پر بےخوف مچلتا جائے گا

سینچا ہے اسے اک مردِ جری نے اپنے مقدس ہاتھوں سے
یہ نخلِ وفا ہر موسم میں یونہی پھولتا پھلتا جائے گا

لذت سے شناسا ہونے لگی پھر میری دعائے نیم شبی
اب لمحہ بہ لمحہ ظلمتِ شب کا رنگ بدلتا جائے گا

اے جور و جفا کے فرزندو کیوں دیکھتے ہو نفرت سے اسے
مومن کی آنکھ کا ہر آنسو طوفان میں ڈھلتا جائے گا

(خواجہ عبدالمومن ۔ ناروے)

مزید پڑھیں: جانے پھر کس کا نصیب

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button