یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بریڈ فورڈ ایسٹ، کینیڈا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ بریڈ فورڈ ایسٹ، کینیڈا کو مورخہ ۲۱؍فروری ۲۰۲۵ء کو بریڈ فورڈ کمیونٹی سنٹر میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کو توفیق ملی۔

ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ناصرات کےليے جلسہ کی کارروائی سننے کےليے مسجد بیت الخبیر، بریڈفورڈ میں انتظام کیا گیا تھا۔

کھانے اور نمازمغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاقت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم قاسم گھمن صاحب مبلغ سلسلہ نے انگریزی میں ’’حضرت مصلح موعودؓ کی پیشگوئی‘‘ پر جبکہ مکرم سہیل مبارک شرما صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے اردو میں اختتامی تقریر کی۔ جلسہ کا اختتام دعا سے ہوا۔اس جلسے میں ۲۵۵؍افراد شامل ہوئے ۔الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:توصیف احمد ریحان۔ سیکرٹری اشاعت بریڈفورڈ ایسٹ، کینیڈا)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فن لینڈ کی سٹی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت اور دو میئر صاحبان سے ملاقات

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button