لجنہ اماء اللہ آسٹریا کی لوکل مجالس میں یوم مصلح موعود کے حوالےسے پروگرامز
اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ آسٹریا کی مختلف مجالس کو یوم مصلح موعود کے پروگرامز منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔
مجلس لنز (Linz) میں مورخہ ۲؍فروری ۲۰۲۵ء کو جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کیا گیا جس میں ۱۳؍ممبرات لجنہ اماءاللہ نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شاملین کی تواضع کھانے سے کی گئی۔
مجلس سالزبرگ (Salzburg) میں مورخہ ۱۶؍فروری ۲۰۲۵ء کو جلسہ یوم مصلح موعود منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد یوم مصلح موعود کے منانے کا مقصد بیان کیا گیا اور حضرت مصلح موعودؓ کے شاندار دور خلافت کا ذکر کیا اور آپؓ کی جاری کردہ تحریکات میں پہلے سے بڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی گئی۔ الحمدللہ، یہ پروگرام ہر لحاظ سے کامیاب رہا اور ممبرات لجنہ اماءاللہ نے اس سے بھرپور استفادہ کیا۔
لجنہ اماء اللہ ویانا کو بھی اسی روز بیت الطاہر، ویانا میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ تلاوت قرآن کریم و حدیث اور عہد لجنہ اماءاللہ کے بعد پیشگوئی مصلح موعود کے مبارک الفاظ اور ایک نظم پیش کی گئی۔ اس کے بعد ’’پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ کس طرح حضرت مصلح موعودؓ کی ذات میں پورے ہوئے‘‘ اور ’’یوم مصلح موعود منانے کا مقصد‘‘ کے موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔ علاوہ ازیں نیشنل شعبہ تعلیم کی جانب سے تیار کردہ مضمون بعنوان ’’حضرت مصلح موعودؓ کے دور میں اہم واقعات‘‘ بھی پیش کیا گیا۔
پروگرام کے اختتام پر مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ ویانا نے اختتامی کلمات کہے اور دعا کروائی۔ آخر میں تمام شاملین کی تواضع کھانے سے کی گئی۔ اس جلسہ کی مجموعی حاضری ۳۴؍ رہی۔ الحمدللہ، یہ پروگرام ہر لحاظ سے بہت کامیاب رہا۔
(رپورٹ: مبارک احمد فرخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ ناروے اور ہیومینٹی فرسٹ یوکے کا ’GoalForGaza#‘ فٹ بال ٹورنامنٹ