یورپ (رپورٹس)

کوسوو میں غریب یتامیٰ اور بیواؤں کی امداد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ کوسوو اور ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر، پیجا کی ڈائریکٹر جناب البولینا موجاج بجراکتاراج صاحبہ کے درمیان ایک معاہدہ کے تحت مورخہ ۳۰؍جنوری ۲۰۲۵ء کو یتیموں اور بیواؤں پر مشتمل ۱۰؍مستحق خاندانوں کو امدادی پیکجز فراہم کیے گئے۔ یہ امدادی پیکجز سوشل ویلفیئر کے عملے کے تعاون سے گھر گھر جا کر تقسیم کیے گئے اور ان خاندانوں کا انتخاب ان کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

ہر امدادی پیکیج میں بنیادی اشیائے خور و نوش شامل تھیں جو ایک خاندان کی ضروریات کو کافی عرصے تک پورا کرنے کے لیے موزوں تھیں۔

اسی معاہدے کے تحت دوسری تقسیم مورخہ ۲۶؍ فروری ۲۰۲۵ء کو عمل میں آئی جس میں ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر کے دو ملازمین کی مدد سے غذائی پیکجز یتیموں اور بیواؤں پر مشتمل مستحق خاندانوں کے گھروں تک پہنچائے گئے۔ یہ خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار تھے اور تقسیم کا وقت ماہ کے آخر میں اس لیے مقرر کیا گیا تاکہ ان کی ماہانہ سماجی امداد ختم ہونے کے بعد انہیں بروقت مدد فراہم کی جاسکے۔

اللہ تعالیٰ ہماری خدمت خلق کی ان کاوشوں میں برکت ڈالے اور ہمیں اپنی رضا اور انعامات سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ:جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: آسٹریا میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button