افریقہ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ لوئر ریور ریجن،گیمبیا کے ریجنل اجتماع کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے گیمبیا کے لوئر ریور ریجن کی مجلس انصاراللہ کو مورخہ ۲۳؍فروری ۲۰۲۵ء بروز اتوار ریجن کے دو مختلف مقامات پر ریجنل اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔ ریجن کا آپس میں فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ اجتماع دو مختلف مقامات پر کیا گیا۔

ایک اجتماع جماعت احمدیہ سارے ماماڈو میں ہوا جہاں اجتماع کی صدارت مکرم محمود احمد طاہر صاحب مبلغ انچارج گیمبیا نے کی۔ اس کے علاوہ نیشنل عاملہ سے مکرم الحاجی سوٹے جامع صاحب بھی مرکزی نمائندہ کے طور پر شامل ہوئے۔

اسی طرح دوسری جگہ سنچو گُنڈو دوسری جماعت تھی جہاں پروگرام منعقد ہوا۔ اس جگہ مکرم ماماڈو کماٹے صاحب معلم سلسلہ و ریجنل صدر انصار اللہ نے صدارت کی۔ اس کے علاوہ خاکسار (ایریا مشنری ریجن) و دیگر معلمین بھی اس میں شامل ہوئے۔

ہر دو مقامات پر پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور عہد سے ہوا۔ اس کے بعد تین تقاریر ہوئیں جن کے موضوع یہ ہیں: رمضان المبار ک کی برکات و فقہی مسائل، انصاراللہ کی ذمہ داریاں اور یوم مصلح موعودؓ۔ ان تقاریر کے بعد شاملین کو سوالات کرنے کا موقع دیا گیا اور یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔اجتماعی دعا اور ظہرانہ کے ساتھ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

دونوں مقامات پر اجتماع کی حاضری تقریباً ۱۶۰؍رہی۔ الحمدللہ (رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ و مجلس اطفال الاحمدیہ ساؤتھ افریقہ کے نیشنل اجتماع ۲۰۲۵ءکا کامیاب انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button