اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست دعا

٭… عبد الرئوف صاحب بریڈ فورڈ نارتھ جماعت احمدیہ یوکے سے اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی بیٹی عافیہ لقمان ووسٹر پارک لندن اپنے گھر کی سیڑھیاں اترتے ہوئے چکر آنے کی وجہ سے گر گئی ہے اور بائیں پاؤں کے ٹخنے کے قریب سے دونوں ہڈیاں چھ جگہ سے ٹوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے ان کا آپریشن ہوا ہے۔دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنا خاص فضل فرمائے، ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور کامل شفا یابی عطا فرمائے۔آمین
٭…عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصاراللہ سائوتھ ریجن یوکے اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی بڑی ہمشیرہ نگہت حفیظ صاحبہ اہلیہ حفیظ الدین صاحب کو بلڈ پریشر ہائی ہوجانے کی وجہ سے برین ہیمرج کا حملہ ہوا ہے جس کے باعث وہ لاہور کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میںزیر علاج ہیں۔ احباب جماعت سے کامل شفا یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

اعلان ولادت

٭… تنزیل احمد خان صاحب فرینکفرٹ جرمنی سے اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے عزیز دوست حارث احمد صاحب ولد خالد پرویز صاحب مرحوم کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مورخہ۲۳؍فروری ۲۰۲۵ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔نومولود کا نام نوح احمد پرویز رکھا گیا ہے۔ نومولود وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔
احباب جماعت سے بچے کی درازئ عمر اور نیک اور خادم دین ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

سانحہ ارتحال

٭…مبشر احمد گوندل صاحب کارکن دفتر امیر صاحب یوکے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے چچا زاد بھائی امتیاز احمد ایوب صاحب عرف تقی ابن چودھری شریف احمد صاحب گوندل مرحوم آف گوٹھ سلطان احمد ضلع حیدر آباد سندھ مورخہ ۲۷؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو بعمر ۶۲ سال بوجہ ہارٹ اٹیک وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم حضرت چودھری محمد خاں صاحب گوندلؓ صحابی حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے پوتے تھے ۔ مرحوم ہر دلعزیز، ہمدرد، غمگسار اور خداترس انسان تھے۔ بیماروں اور غرباء کی مدد میں سب سے آگے ہوتے۔ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مالی مدد کی تحریک کرکے رقم منگوا لیتے لیکن کبھی اپنی ضرورت کے لیے کسی سے سوال نہ کیا۔ کسی سے نہ کبھی جھگڑا کرتے، نہ ناراض ہوتے۔ صلح جُو، ناراض لوگوں کو ملانے والا، لوگوں کے ہم و غم میں شریک ہونے والا، ایک باوفا دوست، سب کو بھائیوں کی طرح رکھنے والا، مسکراہٹیں بکھیرنے والا نافع الناس وجود تھا۔خداتعالیٰ کے گھر کو ہر طرح صاف ستھرا رکھنا، خیال رکھنا، نمازوں کا پابند، خلافت کا جانثار، اور اپنے عمل سے تبلیغ کرنے والا تھا۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ کے علاہ پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں غیر از جماعت احباب نے بھی شمولیت کی۔ تدفین اپنے گائوں کے آبائی قبرستان میں ہوئی ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button