یورپ (رپورٹس)

مسجد نصرت جہاں، کوپن ہیگن، ڈنمارک میں جلسہ یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ کوپن ہیگن، ڈنمارک کو مورخہ ۲۳؍فروری ۲۰۲۵ء بروز اتوار نماز ظہر و عصر کے بعد جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔


جلسے کی صدارت مکرم محمد زکریا خان صاحب امیر و مبلغ انچارج ڈنمارک نے کی۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد اردو اور ڈینش زبان میں خاکسار (مبلغ سلسلہ) اور مکرم فلاح الدین ملک صاحب (مبلغ سلسلہ)نے تقاریر کیں۔ مقررین نے پیشگوئی مصلح موعود کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت و سوانح کے ایمان افروز واقعات بیان کیے۔
بعد ازاں مکرم امیر صاحب نے اپنی اختتامی تقریر میں آنحضرتﷺ کی حدیث مبارکہ یتزوّج و یولد لہکی روشنی میں پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر بیان کیا ۔ نیز احباب جماعت کو نمازوں، دعاؤں، مالی اور وقت کی قربانی کی طرف توجہ دلائی۔
دعا کے ساتھ اس بابرکت جلسے کا اختتام ہوا۔ اس میں تقریباً ۱۵۰؍احباب و خواتین نے شرکت کی۔ جلسے کے اختتام پر تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

(رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کرسچن ساند، ناروے میں جلسہ پیشوایان مذاہب کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button