اطلاعات و اعلانات
اعتذار و تصحیح
الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ ۲۲؍جون ۲۰۲۴ء کے صفحہ نمبر چار سے شائع کیے جانے والے مضمون’صد سالہ جشن تشکر اور ایک تاریخی یادگار سائیکل سفر‘ میں مضمون نگار کی جانب سے بعض مقامات پر ’’صدر مجلس خدام الاحمدیہ یوکے‘‘ کا تذکرہ آیا ہے۔ یاد رہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ میں ملکی سطح پر ذیلی تنظیموں کا صدارتی نظام ۳؍نومبر۱۹۸۹ءکو رائج ہوا تھا۔ اس سے قبل ملکی سطح پر مجلس خدام الاحمدیہ کی تنظیم کا سربراہ ’’نیشنل قائد ‘‘کہلاتا تھا۔ برائے کرم اس مضمون میں جہاں جہاں ’’صدر مجلس خدام الاحمدیہ یوکے‘‘ درج کیا گیا ہے وہاں اسے ’’نیشنل قائد مجلس خدام الاحمدیہ یوکے‘‘ پڑھا جائے۔
ادارہ الفضل انٹرنیشنل اس غلطی پر معذرت خواہ ہے۔ آن لائن تصحیح کر دی گئی ہے۔ قارئین کرام نوٹ فرما لیں۔