ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 51 (گروپ 1۔سُپراَیٹ)

آسٹریلیا بمقابلہ بھارت

(India vs Australia)

Gros Islet, Saint Lucia

24جون 2024ء

بھارت نےکپتان روہت شرماکی لاجواب بلےبازی اورباؤلرعمدہ پرفارمنس کی بدولت آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 2024ءکےسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو دوسرے ہی اوورمیں جوش ہیزل ووڈنے ویرات کوہلی کی اہم وکٹ حاصل کرلی۔کوہلی پانچ گیندوں پربغیرکوئی رَن بنائے آؤٹ ہوئے۔دوسری طرف روہت شرمانے جارحانہ اندازاپناتے ہوئے مچل سٹارک کے دوسرے اوور میں چارچھکے اورایک چوکالگا۔چھ اوورزکے پاورپلے میں انڈیانے ایک وکٹ کے نقصان پر60رنزبنائے۔رشبھ پنت(Rishabh Pant)نے 15،سوریاکماریادیونے 16گیندوں پر31رنزکااضافہ کیا۔

روہت شرما نے 41 گیندوں پر 92 رنز کی شاندارباری کھیلی۔جس میں 8 بلندوبانگ چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

شیوم دوبے(Shivam Dube)28رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ ہاردک پانڈیا(Hardik Pandya)27کے اسکور پرناٹ آؤٹ رہے۔یوں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک نے دو دو وکٹیں لیں۔

206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی۔ٹریوس ہیڈ(Travis Head)نے43گیندوں پر 76 رنزکی بہترین اننگزکھیلی۔کپتان مچل مارش نے 37 جبکہ گلین میکسویل نے 20 رنز بنا ئے۔تاہم بھارتی گیندبازی کے سامنے باقی کھلاڑی بے بس نظر آئے۔

بھارت کی طرف سے عرشدیپ سنگھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیپ یادیو نے دو ،اکشر پٹیل اور جسپریت بمرا نے ایک ایک اہم وکٹ حاصل کی۔

بھارتی کپتان روہت شرما (Rohit Sharma)کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

27جون کوجارج ٹاؤن گیانا میں دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ دفاعی چیمپئن انگلینڈسے ہوگا۔تاہم اس میچ کے دوران بارش کے کافی زیادہ امکانات ہیں۔میچ بارش کی نذرہونے سے بھارتی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔

(رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button