ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ:جنوبی افریقہ لگاتارساتویں کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، میزبان ویسٹ انڈیز شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر
مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء
میچ نمبر: 50 (گروپ 2۔سُپراَیٹ)
ویسٹ انڈیزبمقابلہ جنوبی افریقہ
(West Indies vs South Africa)
North Sound, Antigua & Barbuda
23جون 2024ء
سپراَیٹ کے گروپ ٹوکے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ نےمیزبان ویسٹ ایڈیز کوسنسنی خیزمقابلہ کے بعدتین وکٹوں سے شکست دے کرٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024ء کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔2014ءکے بعدپہلاموقع ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ پائی۔
نارتھ ساؤنڈکے Sir Vivian Richardsاسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اننگزکے پہلے ہی اوورمیں شے ہوپ(Shai Hope)بغیرکوئی رَن بنائے واپس لوٹے اور پھر دوسرے اوورکی پہلی گیندپر نکولس پوران(Nicholas Pooran)کی اہم وکٹ پروٹیزکیپٹن ایڈن مارکرم نے حاصل کی۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں کائل میئرز(Kyle Mayers)اورروسٹن چیز(Roston Chase) نے 81 رنز کا اضافہ کر لیے اپنی ٹیم کو سنبھالادیا۔تاہم بعدمیں بلےبازی کرنے والے کھلاڑی خاطرخواہ رنزبنانے میں ناکام رہے۔
ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا ئے۔روسٹن چیز 52اورکائل میئرز 35رنزکےساتھ نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی (Tabraiz Shamsi)نےشاندارباؤلنگ کرتے ہوئےتین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
ہدف کےتعاقب میں جنوبی افریقہ کودوسرےاوورمیں دو بڑے دھچکے لگے۔پہلے12کے اسکورپرریزاہینڈرکس (Reeza Hendricks)بغیرکوئی رَن بنائے آؤٹ ہوئے اور پھر آندرے رسل (Andre Russell)کے اسی اوور میں کوئنٹن ڈی کاک(Quinton de Kock)بھی آؤٹ ہوکرواپس لوٹ گئے۔
اس کے بعدبارش کے باعث کھیل روکناپڑا۔برسات تھمنے کے بعد جنوبی افریقہ کو 17 اوورز میں جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف ملا۔
جنوبی افریقہ کےکپتان ایڈن مارکرم 18بناکرآؤٹ ہوئے جس کے بعدہینرک کلاسننے صرف10گیندوں پر22اہم رنزبنائے۔
ٹرسٹن اسٹبز(Tristan Stubbs)نے ذمہ دارانہ بلےبازی کرتے ہوئے29جبکہ مارکو جانسن(Marco Jansen) نے ناقابل شکست 21 رنز بناکراپنی ٹیم کوبہترین فتح دلائی۔اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ رواں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔
ویسٹ ایڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 3،آندرے رسل اورالزاری جوزف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
تبریزشمسی کو عمدہ باؤلنگ پرفارمنس پرپلیئر آف دی میچ کا ایوارڈدیاگیا۔
(رپورٹ:ن م طاہر)