اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
سانحہ ارتحال
عبدالناصر باجوہ صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ تحریر کرتے ہیں کہ محترمہ منظور بیگم زوجہ محموداحمد بھٹی صاحب مرحوم مورخہ ۱۸؍جون ۲۰۲۴ء کو بعمر۸۳؍ برس بقضائےالٰہی وفات پا گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
آپ مکرم عابد محمود بھٹی صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ تنزانیہ ، نائب امیر جماعت احمدیہ تنزانیہ و نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ کی والدہ تھیں۔
مرحومہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔آپ حضرت چودھری غلام حسین صاحب صحابی حضرت مسیح موعودؑ کی بہو تھیں ۔ مرحومہ کے ایک بھائی مکرم نصیر احمد علوی صاحب شہید کو سندھ کے علاقہ دوڑ میں احمدی ہونے کی وجہ سے شہادت کا رتبہ ملا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو سات بیٹوں اور تین بیٹیوں سے نوازا۔ آپ کےبیٹے مکرم عابد محمود بھٹی صاحب اور پوتے مکرم حمزہ اختر بھٹی صاحب واقف زندگی ہیں۔ آپ کےایک بیٹے مکرم طاہر محمود بھٹی صاحب ایک جماعت میں بطور سیکرٹری مال خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔ مورخہ ۲۰؍جون۲۰۲۴ء کو بعد نماز عصر مسجد مبارک ربوہ میں آپ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد بہشتی مقبرہ توسیع نصیرآباد ربوہ میں تدفین عمل میں آئی اور دعاہوئی۔
آپ نیک عبادت گزار اور دعا گو وجود تھیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے،ان کی اولاد کو ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین