اطلاعات و اعلانات
قلمی تعاون کی درخواست
پیاری بہنو اور بچیو! روزنامہ الفضل انٹرنیشنل ہر بدھ کے شمارے میں آپ کی دلچسپی کے لیے خوشگوار عائلی زندگی، بچوں کی تربیت اور صحت کے علاوہ مختلف تربیتی پہلوؤں کے حوالے سے تحریرات پیش کرتا ہے۔
آپ سب سے بھی اپنی دلچسپی کے مطابق تحریرات بھجوانے کی درخواست ہے۔
کچن کارنر کے لیے اگر آپ نے کوئی نئی ڈش بنانے کی کوشش کی ہو جوآپ کی فیملی کو پسند آئی ہو۔ یا اپنی خاص کھانے کی ترکیب تصویر کے ساتھ بھجواسکتی ہیں۔
یہ سب آپ اپنی سہولت کے مطابق ٹائپ کرکے یا صاف، صفحے کے ایک طرف ہاتھ سےلکھ کر بھجواسکتی ہیں۔
ہمیں آپ کی تحریرات کا انتظار رہے گا۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء
اس کے لیے ای میل ایڈریس: [email protected]