ارشادِ نبوی
ہدایت کی طرف بلانے والوں کا اجر
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہدایت کی طرف بلائے تو اس کا اجر ہدایت کی پیروی کرنے والوں کے اجر کی مانند ہوگا اور یہ بات ان کے اجر میں کچھ بھی کم نہ کرے گی اور جو شخص گمراہی کی طرف بلائے تو اس پر اتنا ہی گناہ ہوگا جتنا اس کی پیروی کرنے والوں کے گناہ ہوں گے۔ یہ بات ان کے گناہوں میں سے بھی کم نہ کرے گی۔
(صحیح مسلم ، کتاب العلم، باب من سن سنة حسنة أو سیّئة ومن دعا إلی هدی أو ضلالة)