ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ:دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نےانگلینڈ کو 68رنز سے زیر کردیا
مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء
میچ نمبر: 54
دوسراسیمی فائنل
انگلینڈبمقابلہ بھارت
Georgetown, Guyana
27جون 2024ء
ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ 2024ء کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر 2014ءکے بعدپہلی بارفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔روہت شرماکی قیادت میں بھارتی ٹیم کی عالمی ٹورنامنٹ میں غیرمعمولی کاکردگی کا سلسلہ جاری ہے جسے روکناکسی بھی ٹیم کے لیے انتہائی مشکل دکھائی دیتا ہے۔
جارج ٹاؤن گیانا کے پرویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بارش کےپیشِ نظر انگلش کپتان Jos Buttlerنے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے انگلینڈ کو جیت کےلیے 172 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انگلینڈکی پوری ٹیم صرف 103 رنز بناسکی۔
بھارتی بیٹنگ کی شروعات بھی اچھی نہ تھیں،ویرات کوہلی ایک بارپھرناکام ہوئے اور9کے انفرادی اسکور پرتیسرےاوور میں Reece Topleyکی گیندپربڑی شاٹ لگانے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔رشبھ پنت (Rishabh Pant)بھی صرف چاررنزبناکرآؤٹ ہوئے۔
دوسری طرف روہت شرما(Rohit Sharma) اپنی شاندارفارم جاری رکھتے ہوئے گیندبازوں پرحاوی رہے۔انہوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں سوریاکماریادیو(Suryakumar Yadav)کے ساتھ مل کربرق رفتاری سے 73رنز کا اضافہ کیا۔روہت شرمانے 39گیندوں پر57جبکہ سوریاکمارنے 36گیندوں پر47رنزبنائے۔
ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya)کے23 اور رویندرا جادیجا(Ravindra Jadeja) کے ناقابلِ شکست 17 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جوکہ گراؤنڈکی کنڈیشنزکے اعتبارسےایک اچھااسکورتھا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش کپتان نے جارحانہ اندازاپناتے ہوئےپہلے تین اوورزمیں 26رنزبنائے ۔چوتھا اوورپھینکنے کے لیے انڈین کپتان نے گیندبائیں ہاتھ کے اسپنراکشرپٹیل (Axar Patel)کوتھمائی ،جن کی پہلیballپرجَوس بٹلر ریورس سویپ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپرکےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کےاگلے ہی اوورمیں Jasprit Bumrahنےفلپ سالٹ (Philip Salt)کی وکٹ اڑائی اورپھریکے بعددیگرے وکٹیں گرنےکاسلسلہ جاری رہا۔ بالخصوص بھارتی اسپنرزکے سامنے تو انگلینڈکے بلےبازوں نے ہتھیارہی ڈال دئیے۔
اکشر پٹیل اور کلدیپ یادیونے تین تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔جبکہ جسپریت بمرانے دووکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 25، جوس بٹلر 23، جوفرا آرچر 21 اورلیام لیوِنگسٹن 11 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اکشر پٹیل(Axar Patel) کو عمدہ باؤلنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا۔
ورلڈ کپ کا فائنل 29 جون بروزہفتہ بھارت اورجنوبی افریقہ کےمابین برج ٹاؤن،باربیڈوس میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30بجے (2:30 GMT)کھیلاجائے گا۔
(رپورٹ:ن م طاہر)