ہیلسنکی، فن لینڈ کی ایک یونیورسٹی میں جماعت کا تعارف و پریزنٹیشن
مورخہ ۶؍ جون ۲۰۲۴بروز جمعرات نیشنل صدر محترم عطاء الغالب صاحب اور مشنری انچارج فن لینڈ محترم شاہد محمود کاہلوں صاحب کو فن لینڈ کی سب سے بڑی اور پرانی یونیورسٹی، ہیلسنکی یونیورسٹی میں پروفیسر Jaakko Hämeen-Anttila مرحوم کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں شمولیت کا موقع ملا۔
اس تقریب میں صدر صاحب کو تقریباً ۶۰؍کے قریب لیکچررز اور پروفیسرز کے سامنے مختلف سلائیڈز کے ذریعے جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کرنے کی توفیق ملی۔ نیز مرحوم پروفیسر صاحب کے جماعت کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا بھی ذکر کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جماعت احمدیہ فن لینڈ کی طرف سے فنش زبان میں حال ہی میں شائع کردہ قرآن شریف کا ترجمہ انہی مرحوم پروفیسرصاحب کو کرنے کی سعادت نصیب ہوئی تھی۔ اللہ کرے یہ تعارف تبلیغ کے مزید رستے کھولنے کا سبب بنے ۔ آمین
(رپورٹ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)