اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭…نفیس احمد کاہلوں صاحب جماعت Ash، آلڈرشاٹ تحریر کرتے ہیں کہ میری پھوپھی جا ن ،میری اہلیہ شمشاد اختر کی والدہ محترمہ،نصرت بیگم صاحبہ کا گرنے سے ٹانگ میں فریکچر ہو گیا تھا جس کے بعد ان کا کامیابی کے ساتھ آپریشن ہوگیا ہے۔ الحمد للہ

٭… مصور احمد صاحب امریکہ سے اطلاع دیتے ہیں کہ خاکسار کے بڑے بھائی عطا٫المنان قمر صاحب کی انجیو گرافی ہوئی ہے اور اب اگلے چند دن میں بائی پاس آپریشن متوقع ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مریضان کو اپنے فضل سے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔

٭… نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش اعلان کرواتے ہیں کہ مورخہ ۳۰؍جون ۲۰۲۴ء سے بنگلہ دیش کے سالانہ Higher Secondary Certificate کا امتحان شروع ہوا ہے۔ یہ امتحان حکومت بنگلہ دیش کی وزارت تعلیم کے تحت ملک بھر میں بیک وقت لیا جاتا ہے۔ ۱۲ویں کلاس کے اختتام پر یہ امتحان منعقد ہوتا ہے۔ امسال جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے ۱۸۷؍ طلبہ و طالبات اس امتحان میں حصہ لے رہے ہیں جن میں طلبہ کی تعداد ۵۶؍ہے اور طالبات کی تعداد ۱۳۱؍ہے۔

جملہ طلبہ و طالبات کی امتحانوں میں نمایاں کامیابی اور آئندہ جماعت اور ملک کے لیے مفیدوجود بننے کے لیے احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button