ارشادِ نبوی
وصیّت کرنا
حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: میں بیمار ہوگیا تو نبی ﷺ میری بیمار پُرسی کے لیے تشریف لائے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہؐ ! اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے اُلٹے پاؤں واپس نہ کرے۔ ( یعنی مکہ میں نہ مارے۔) آپؐ نے فرمایا: امید ہے کہ اللہ تمہیں (اس بیماری سے صحت دے کر ) اُٹھائے گا اور تمہارے ذریعہ کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچائے گا۔ میں نے کہا: میں چاہتا ہوں کہ وصیت کروں اور میری صرف ایک ہی بیٹی ہے۔ میں نے کہا: میں نصف کی وصیت کرنا چاہتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا : نصف تو بہت ہے۔ میں نے عرض کی: اچھا تہائی کی کروں؟ فرمایا: تہائی سہی اور تہائی بھی بہت ہے۔
(صحیح البخاری، کتاب الوصایا باب الوصیۃ بالثلث)