متفرق

پوہا نگٹس

اجزا

پکے ہوئے چاول(پوہا) ایک کپ

پیاز آدھا

ابلے ہوئے مٹر ¼ کپ

زیرہ پاؤڈر ½ کھانے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر ¼ کھانے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

مکئی کاآٹا دوکھانے کا چمچ

زیتون کا تیل کھانے کے دو چمچ

ابلے ہوئے آلو 2 بڑے

شملہ مرچ (ہرے رنگ کی) آدھی

دھنیے کے کٹے ہوئے پتے 2 کھانے کے چمچ

کچور ½ کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر ¼ کھانے کا چمچ

چاول کا آٹا ¼ کھانے کا چمچ

بریڈ کرمبز حسب ضرورت

تیل تلنے کے لیے

بنانے کا طریقہ

پوہا کو دھو کر اسے ایک منٹ کے لیے بھگو دیں۔ اب اسے چھان لیں اور کسی کھلے برتن میں نکال لیں۔

پھر آلو کو پوہا میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے ساتھ ہی باقی کی تمام اشیاء ڈال کر اچھی طر ح مکس کرلیں۔ اس کے بعد اس کو اپنی پسند کے مطابق گول/ چکور/یا لمبے نگٹس کی شکل دے دیں۔

ایک پیالے میں ¼کپ پانی کے ساتھ کارن فلور شامل کریں اور اس کا ایک پیسٹ بنا لیں۔

کوٹ کرنے کے لیے نگٹس کو پہلے اس پیسٹ میں ڈبوئیں اور پھر انہیں بریڈ کرمبز سے کوٹ کرلیں۔ ایک پین میں تیل گرم کریں اور نگٹس کو گرم تیل میں تل لیں۔ کیچپ اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں اور لطف اندوزہوں۔

ذائقے میں اضافےکے لیے آپ اوریگانو اور کٹی ہوئی لال مرچ یا پسند کی کوئی سبزی شامل کرسکتی ہیں۔

(مرسلہ: امہ مرحا۔ جماعت میشیڈے جرمنی)

(بشکریہ:https://www.aaj.tv/news/30383466)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button