یورپ (رپورٹس)
پولینڈ میں وقف سیمینار کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے پولینڈ میں مورخہ ۲۸؍اپریل ۲۰۲۴ء کو وقف نو سیمینار منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ کے بعد دو تقاریر کی گئیں: ’’تحریک وقف نو اور واقفین کی ذمہ داریاں‘‘ از خاکسار (سیکرٹری وقف نو) اور ’’تحریک وقف نو اور والدین کی ذمہ داریاں‘‘ از مکرم منیب احمد صاحب مربی سلسلہ۔ ان تقاریر کے تراجم بھی پیش کیے گئے۔ یہ اجلاس تقریباًڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔ اجلاس کے اختتام پر مربی صاحب نے دُعا کروائی۔ وقف نو سیمینار میں آن لائن شامل ہونے والے احباب سمیت کُل حاضری ۲۵؍ رہی۔
مقامی جماعت کے علاوہ دوسرے شہر سے مشن ہاؤس آنے والے احباب و خواتین کی تعداد چار تھی۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیاگیا ۔
اس طرح اس روحانی پروگرام کا اختتام ہوا۔
(رپورٹ: رشید احمد۔ سیکرٹری وقف نو پولینڈ)
Assalamo alaikum, Excellent material, very useful information Mashallah. After reading the article ‘Waqf Seminar in Polland’, realized that number of articles publish in Alfazal from across the globe give different flavours and the sense that jamat is global and spreading. Alhamdullilah.