کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام
جتنی گرمی ہو اتنی بارش ہوتی ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ’’ جس قدر زور سے باطل حق کی مخالفت کرتا ہے اسی قدر حق کی قوت اور طاقت تیز ہوتی ہے۔ زمینداروں میں بھی یہ بات مشہور ہے کہ جتنا جیٹھ ہاڑ تپتا ہے اسی قدر ساون میں بارش زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ایک قدرتی نظارہ ہے۔ حق کی جس قدر زور سے مخالفت ہو اسی قدر وہ چمکتا اور اپنی شوکت دکھاتا ہے۔ ہم نے خود آزما کر دیکھا ہے۔ جہاں جہاں ہماری نسبت زیادہ شور وغل ہوا ہے وہاں ایک جماعت تیار ہو گئی اور جہاں لوگ اس بات کو سن کر خاموش ہو جاتے ہیں وہاں زیادہ ترقی نہیں ہوتی۔‘‘
(الحکم 24؍اپریل 1903ء بحوالہ ملفوظات جلد3 صفحہ226 ایڈیشن 1988ء)