جماعت فن لینڈ کے ایک وفد کا تاتاری مسلمانوں کی مسجد کا دورہ
مورخہ ۲۹؍مئی ۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد کو فن لینڈ میں تاتاری مسلمانوں کی ہیلسنکی کی مسجد کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ وفد میں نیشنل صدر مکرم عطاء الغالب صاحب، مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج، مکرم احمد فاروق قریشی صاحب سیکرٹری امور خارجیہ اور مکرم زیرک اعجاز صاحب نیشنل سیکرٹری تبلیغ شامل تھے۔
تاتاری مسلمانوں کے فن لینڈ میں امام اور گذشتہ صدر صاحب نے مسجد کا دورہ کروایا اور اس کے ساتھ ملحقہ کمیونٹی سینٹر بھی دکھایا۔ نیز فن لینڈ میں تاتاری مسلمانوں کی تاریخ بتائی اور دوسری جنگ عظیم میں شمولیت سے متعلق تاریخی تصاویر دکھائیں۔ انہوں نے اپنی ایک اَور مسجد میں بھی جماعت کو آنے کی دعوت دی جو کہ Järvenpää شہر میں واقع ہے۔ نیز ملاقات میں انہوں نے آئندہ پروگراموں میں اورقیام امن کے کام میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اسی طرح جماعتی وفد نے بھی تاتاری مسلمانوں کی انتظامیہ کو احمدیہ نماز سینٹر آنے کی نیز جماعتی پروگرامز میں شمولیت کی دعوت دی۔
(رپورٹ:طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)