متفرق شعراء
اے مسیح ا لزماںؑ!
اے مسیح الزماں! اے مسیح الزماں!
تیرے دم سے اجالا ہوا ہے یہاں
ہر طرف تیرگی اور ظلمات تھیں
تیرے آنے سے روشن ہوا ہے جہاں
تُو نے دینِ ھدیٰ کو نمایاں کیا
تُو نے دینِ ھدیٰ پھر فروزاں کیا
تُو نے قرآں کی عزت کو قائم کیا
تُو نے عشقِ محمدؐ کو تاباں کیا
تیرے آنے سے ہم کو خلافت ملی
تجھ کو پانے سے ہم کو صداقت ملی
بکھرے دانے تھے تُو نے سمیٹا ہمیں
اے مسیحاؑ! ہمیں تجھ سے وحدت ملی
ہم کو تقویٰ کا وجدان بھی مل گیا
رب کعبہ کا عرفان بھی مل گیا
جو ثریا پہ ایمان تھا جا چکا
تیرے صدقے وہ ایمان بھی مل گیا
(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے )