یورپ (رپورٹس)

ہیلسنکی، فن لینڈ میں ایک تبلیغی سٹال

(طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے نیشنل شعبہ تبلیغ جماعت احمدیہ فن لینڈ کو مورخہ ۲۹؍ جون ۲۰۲۴ء کو دارالحکومت ہیلسنکی کے سینٹر میں ایک بار پھر تبلیغی سٹال لگانے کی توفیق ملی۔

دارالحکومت میں مقیم ممبران جماعت نے بڑے جوش وجذبہ سے اس کار خیر میں حصہ لیتے ہوئے بروشرز تقسیم کیے اور تبلیغی گفتگو میں حصہ لیا۔

بہت سے افراد نے حضرت مسیح مو عودؑ کی تصویر کے بینر کو جس پر فِنش اور انگریزی زبان میں ’’مسیح آگیا ہے‘‘ لکھا ہوا تھا شوق سے دیکھا اور سوالات کیے۔ نیز ایک بینر پر درج الفاظ ’’میں ایک مسلمان ہوں۔ مجھ سے کچھ بھی پوچھو‘‘ کی وجہ سے بہت سے لوگوں سے گفتگو کا موقع ملا۔ سٹال کے زائرین کو ریفریشمنٹس پیش کی گئیں۔

دلچسپی ظاہر کرنے والے احباب میں ریویو آف ریلیجنز نیز ’اسلامی اصول کی فلاسفی‘، ’لا ئف آف محمدﷺ ‘و دیگر جماعتی کتب مفت تقسیم کی گئیں۔ جن موضوعات پر زیادہ تر گفتگو ہوئی اُن میں حضرت عیسیٰؑ ،تثلیث، وفات مسیح،اسلام کی صحیح تعلیم،احمدی مسلمان اور دوسرے مسلمانوں میں فرق، خدا کے تصور، حضرت مسیح موعودؑ کا دعویٰ اور دنیا کے موجودہ خطرناک حالات میں مذہب کی ضرورت و جماعت احمدیہ کی کاوشیں شامل ہیں۔

ایک یونیورسٹی کے پروفیسر صاحب جنہیں اقتصادیات میں دلچسپی ہے سیکرٹری صاحب تبلیغ سے رابطہ کر کے خاص طور پر سٹال پر ’’اسلام کا اقتصادی نظام‘‘ کا انگریزی ترجمہ لینے آ ئے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام بہت کامیاب رہا جس کے ذریعے سے اسلام احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام فن لینڈ کی عوام تک پہنچانے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک۔ شام پانچ بجے دعا کے ساتھ اس سٹال کا اختتام ہوا ۔

(رپورٹ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button