متفرق شعراء

خدا سے پیار

ہے امن و عافیت کی ضمانت خدا سے پیار

رکھتا ہے آگ و خوں میں سلامت خدا سے پیار

آجائیں تشنہ کام اب اس پاک چشمہ پر

کرتا ہے دُور پیاس کی شدت خدا سے پیار

دنیا کے داؤ پیچ سے انساں کو کیا ملا؟

رکھتا ہے دل کا چین سلامت خدا سے پیار

آواز دے رہا ہے مسیحا ذرا سنو

دنیا ہے جھوٹ حق و صداقت خدا سے پیار

مقبول ہیں خدا کی نظر میں یہ دو عمل

مخلوق کی خلوص سے خدمت ، خدا سے پیار

اے کاش سب جہان کا رخ ہو خدا کی سمت

کرتا ہے ڈھال بن کے حفاظت خدا سے پیار

اس دَور میں ہے صرف یہ کشتی پناہ کی

کرتی ہے احمدیّہ جماعت خدا سے پیار

(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button