ارشادِ نبوی
ارشاد ِنبوی ﷺ
اس تحریر کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:
حضرت شہر بن حَوشبؓ بیان کرتے ہیں کہ مَیںنے حضرت امّ سلمہؓ سے پوچھا کہ اے امّ المومنین آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم جب آپؓ کے یہاں ہوتے تھے تو زیادہ تر کون سی دعا کرتے تھے۔ اس پر حضرت اُمّ سلمہؓ نے بتایا کہ حضور علیہ السلام یہ دعا پڑھتے تھے:
یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ۔
اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔
حضرت اُمّ سلمہؓ کہتی ہیں کہ میں نے حضورؐ سے اس دعا پر مداومت کی وجہ پوچھی تو آپؐ نے فرمایا: اے اُمِّ سلمہ! انسان کا دل خدا تعالیٰ کی دو انگلیوں کے درمیان ہے جس شخص کو ثابت قدم رکھنا چاہے اس کو ثابت قدم رکھے اور جس کو ثابت قدم نہ رکھنا چاہے اس کے دل کو ٹیڑھا کر دے۔
(ترمذی ابواب الدعوات)