افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے چار ریجنز کے واقفین نو کا سالانہ اجتماع ۲۰۲۴ء

(سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

الله تعا ليٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمديہ سیرالیون کومورخہ ۸؍جون۲۰۲۴ء بروز ہفتہ مسجد بیت السبوح فری ٹاؤن میں واقفين نو کا ایک روزہ سالانہ اجتماع منعقد کرنے کي توفيق ملي۔ اس اجتماع میں فری ٹاؤن مشرقی و مغربی ریجنز، واٹرلو اور لنگے ریجنز کے واقفین نو اور ان کے والدین شریک ہوئے۔

اجتماع کی افتتاحي تقريب کا آ غاز گیارہ بجے صبح تلاوت قرآن کريم و ترجمہ سے ہوا۔ مقابلہ جات کے لیے واقفین نو کو عمر کے لحاظ سے تین گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلا گروپ پانچ تا دس سال ، دوسرا گروپ گیارہ تا پندرہ سال اور تیسرا گروپ پندرہ سال سے زائد عمر کے واقفین نو خدام و ممبرات لجنہ اماءاللہ کا تھا۔

تلاوت و نظم کے بعد علمي مقابلہ جات منعقد کیے گئے۔ جن میں مقابلہ تلاوت قرآن کریم سٹیج پر ہوا ،دیگر مقابلہ جات میں حفظ احادیث ، حفظ ادعیہ ، حفظ الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، حفظ وعدہ ناصرات ، وعدہ اطفال ،نظم، تقرير في البديہہ اور ديني معلومات شامل تھے۔ مقابلہ جات میں ججز کے فرائض مکرم میر وسیم الرشید صاحب ریجنل مبلغ لنگے ریجن، مکرم پرویز احمد صاحب مربی سلسلہ اور سید حمزہ سعید صاحب مربی سلسلہ نے انجام دیے۔

اختتامی اجلاس میں مکرم شاہد احمد کورجی صاحب نيشنل سیکرٹری وقف نو مہمان خصوصی تھے۔ مولوی عثمان عبد اللہ باری صاحب سیکرٹری وقف نو فری ٹاؤن مشرقی ریجن نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی۔ بعد ازاں پوزیشن لینے والے واقفین نو میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں واقفین نو کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ تین بجے کے قریب دعا کے ساتھ یہ بابرکت پروگرام ختم ہوا۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پيش کيا گيا۔

الله تعاليٰ کے فضل سے اجتماع کي کُل حاضري ۵۰؍ رہي۔

(رپورٹ: سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button