مجلس خدام الاحمدیہ جماعت دابو،آئیوری کوسٹ کا لوکل اجتماع
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ دابو، آئیوری کوسٹ کو مورخہ ۶و۷؍جون ۲۰۲۴ء کو اپنا لوکل اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس اجتماع میں علمی و ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔ اس اجتماع کے موقع پر ہفتہ ۶؍جون کی شام ایک تبلیغ کا پروگرام بھی رکھا گیا جس میں علاقے کے بہت سے غیر از جماعت احباب شامل ہوئے۔ بعد ازاں سوال وجواب کی ایک مجلس بھی منعقد ہوئی۔
اتوار مورخہ ۷؍جون کی صبح باجماعت نماز تہجد ادا کی گئی اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وقار عمل کیا گیا۔ دس بجے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں غیر از جماعت افراد کو دعوت دی گئی تھی اور ان کے سوالات کے جواب دیے گئے۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد مقابلہ جات میں نمایا ں پوزیشنز لینے والے خدام اور اطفال میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اللہ تعالیٰ جماعت دابو کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور جماعت کو مزید ترقیات سے نوازتا چلا جائے۔ آمین
(رپورٹ:حافظ شہباز احمد۔ مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ)