ارشادِ نبوی
قرآن کریم پر عمل کرنے والے کا درجہ
سھل بن معاذ جُہنی ؓاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے قرآن پڑھا اور اس پر عمل کیا تو قیامت کے دن اس کے ماں باپ کو ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی (اُس)چمک سے بھی زیادہ ہوگی جو ان کے دنیا کے گھروں میں ہوتی تھی۔ (جب اس کے والدین کا یہ درجہ ہے) تو تمہارا اُس شخص کے بارے میں کیا خیال ہے جس نے قرآن پرعمل کیا۔
(ابوداؤد کتاب الوتر باب ثواب قراء ۃ القرآن)