متفرق
وہ غیر معمولی مضبوط دل والے ہوتے ہیں
امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
اوران کی ایک علامت یہ ہے کہ وہ غیر معمولی مضبوط دل والے ہوتے ہیں جو بیابانوں میں گھس جاتے ہیں جہاں صرف بہادر ہی گھس سکتا ہے۔ وہ اپنی جانوں کو خدائے قدیر کی رضا حاصل کرنے کی خاطر قربان کر دیتے ہیں تو انہیں اپنے کئے پر حسرت کا اظہار کرنے والا نہیں پائے گا بلکہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ وہ اپنے اموال آسمان میں جمع کر رہے ہیں اور وہاں نہ تو کوئی چور چوری کر سکتا ہے اور نہ ہی ان سے کوئی چھین سکتا ہے۔
(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۷۲-۷۳)