کلام حضرت مسیح موعود ؑ
منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام
(جلسہ سالانہ جرمنی کے دوسرے اجلاس میں پڑھے جانے والی پہلی نظم)
اسلام سے نہ بھاگو راہِ ہدیٰ یہی ہے
اَے سونے والو جاگو! شمس الضّحٰی یہی ہے
مجھ کو قسم خدا کی جس نے ہمیں بنایا
اَب آسماں کے نیچے دینِ خدا یہی ہے
دنیا کی سب دُکانیں ہیں ہم نے دیکھی بھالیں
آخر ہوا یہ ثابت دَارُالشّفاء یہی ہے
اِسلام کی سچائی ثابت ہے جیسے سورج
پر دیکھتے نہیں ہیں دُشمن بَلا یہی ہے
کِس کام کا وُہ دِیں ہے جس میں نِشاں نہیں ہے
دِیں کی مِرے پیارو! زرّیں قبا یہی ہے
اِسلام کے محاسن کیونکر بیاں کروں مَیں
سب خشک باغ دیکھے پُھولا پَھلا یہی ہے