امریکہ (رپورٹس)
ریو دی جنیرو، برازیل کی کونسل کی طرف سے مبلغ سلسلہ کو اعزازی سند
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے خاکسار کو ریودی جنیرو کی کونسل کی طرف سے سند امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزازشہر میں ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے شہر میں انسانی حقوق اور بہبود کے لیے کوششیں کی ہوں۔
اس سلسلہ میں مورخہ ۱۲؍جولائی کو صوبہ کے ایک بڑے کالج میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں سیاستدان، مذہبی راہنما، وکلاء اور ججز شامل تھے۔
اس موقع پر جماعت احمدیہ کی انسانی بہبود اور بھلائی کی خاطر کی جانے والی مساعی کو سراہا گیا اور اس بات کا اظہار کیا گیا کہ جماعت احمدیہ ایک امن پسند جماعت ہے اور دنیا میں امن کو پھیلانے کے لیے کو شاں ہے۔
٭…٭…٭