پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

اللہ میاں کہتا ہے کہ سچ کو قائم کرو

مورخہ15؍اکتوبر 2023ء کو مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کے ممبران کے ساتھ ورچوئل ملاقات میں ایک طفل نے سوال کیا کہ ہم ہر اجلاس میں یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم دین کی خدمت کے لیے ہر دم تیار رَہیں گے، ہم روز مرہ کی زندگی میں اس عہد کو کس طرح پورا کر سکتے ہیں؟

اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایاکہ دین کیا ہے؟ دین یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو باتیں کہی ہیں ان کو ماننا۔ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم دین کو دنیاپر مقدم رکھیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حق ہیںاورکچھ بندوں کے حق ہیں۔جب نماز کا وقت آئے گا تو ہم اپنی کھیلیںاورباقی کام چھوڑ کر سوائے اس کے کہ کوئی اشد مجبوری ہو جا کر اچھی طرح نماز پڑھنے کی کوشش کریں گے۔

اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ نیک کام کرو ، قرآن شریف پڑھو، تو ہم ناولیں پڑھنے اور ٹی وی پروگرام دیکھنے کی بجائے وقت نکالیں گے کہ روزانہ قرآن شریف کی تلاوت بھی کریں۔پھر قرآن شریف کے معنی جانیں اور اس کو پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ پھر بندوں کے حقوق ہیں۔اس میں ہم اچھے نیک کام کریں، کسی غریب کے کام آئیں ، چیریٹی (charity)میں کام آئیں۔ پھر یہ ہے کہ ہم تبلیغ کریں، اپنے اخلاق بہتر کریں، اپنی حالتوں کو بہتر کر کے اللہ تعالیٰ سے دعا بھی مانگیں اور تبلیغ کے لیے وقت نکالیں، پمفلٹ تقسیم کریں، اپنے دوستوں کو بتائیں کہ ہم احمدی ہیں ۔اگر اچھے اخلاق ہوں گے تو لوگ خود تمہاری طرف توجہ کریں گے۔ اللہ میاں کہتا ہے کہ سچ کو قائم کرو۔ سچ بات کہیں گے، کبھی جھوٹ نہیں بولیں گے اور جو برائیاں ہیں ان سے دُور رَہیں گے۔شیطانی باتیں جوسکولوں میں بتائی جاتی ہیں تو تم اس وقت جس طرح مَیں نے پہلے بچے کو کہا تھا اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھ لیا کرو کہ اللہ میاں ان شیطانی باتوں سے ہم دُور رَہیں گے، ہم دین کو مقدم رکھنے والے ہیں۔ روزمرہ کی زندگی میں بھی یہ چیزیں اختیار کرو گے تو یہی دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والی بات ہے۔( الفضل انٹرنیشنل 26؍اکتوبر 2023ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button