مقابلہ کسوٹی:جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا
اس تحریر کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:
مورخہ 07؍ نومبر بروز جمعرات جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کے سیمینار ہال میں مقابلہ کسوٹی منعقد کروایا گیا۔ جامعہ کے چاروں تعلیمی گروپس سے دو دو طلباء پر مشتمل آٹھ ٹیموں نےاس مقابلہ میں حصہ لیا۔ مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد قواعد پڑھ کر سنائے گئے۔ مکرم محمد نصیر اللہ صاحب اور مکرم شہود آصف صاحب نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے۔
رزلٹ کے مطابق عزیزم روحان احمد اور عمر صادق (امانت گروپ)کی ٹیم نے 47 سیکنڈز میں 7سوالات کے ذریعے اپنا جواب بتا کر پہلی، عزیزم فراز یاسین اور حفیف ابراہیم (شفقت گروپ) کی ٹیم نے 51 سیکنڈز میں 7سوالات کے ذریعے بتا کر دوسری اور عزیزم عماد الدین المصری اور حافظ یوسف فذکر (شفقت گروپ)کی ٹیم نے 1 منٹ 14 سیکنڈز میں 9سوالات کے ذریعے جواب بتا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ کے اختتام پر مکرم شہود آصف صاحب نے دعا کروائی۔ الحمد للہ۔
(رپورٹ: انتصار احمد ،استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا)