ارشادِ نبوی

ذکر الٰہی

شہر بن حوشبؓ کہتے ہیں کہ مَیں نے حضرت ام سلمہ ؓ سے کہا اے ام المومنین! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب آپؓ کے پاس ہوتے تھے تو کون سی دعا بکثرت کیاکرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا آپؐ اکثر یہ دعا کرتے : یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ یعنی اے دلوں کے الٹنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثبات بخش، ثابت قدم رکھ۔ آپؐ نے فرمایا:اے اُمّ سلمہ! ہر آدمی کا دل اللہ کی دو انگلیوں کے درمیان ہے جس کو چاہے اس کو قائم کر دے اور جس کے متعلق چاہے اس کو ٹیڑھا کر دے۔

(ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء فی عقد التسبیح بالید،حدیث نمبر ۳۵۲۲)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button