اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

تقریب رخصتانہ

منور علی شاہد صاحب جرمنی سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بیٹی طاہرہ وجیہہ کی تقریب رخصتانہ ۱۷؍اگست ۲۰۲۴ء کو Ginsheim -Gustavsburg،جرمنی کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کے عزیز و اقارب کے علاوہ دیگر احباب جماعت نے بھی شرکت کی ۔

اس مبارک تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم دانیال احمد نے کی۔اس کے بعد مکرم عبد السمیع صاحب آف یوکے نے حضرت مسیح موعودؑ کے پاکیزہ منظوم کلام سے چند دعائیہ اشعار پڑھے ۔بعد ازاں دلہن کے ماموں مکرم امام عبد الباسط طارق صاحب مربی سلسلہ فرینکفرٹ نے دولہا، دلہن کا خاندانی تعارف کرایا۔ دلہن مکرم شیخ احمد علی سراج فیروز پوری آف لاہور کی پوتی ،حضرت مسیح موعودؑ کے صحابی حضرت میاں عبد العزیز مغل صاحبؓ کی پڑنواسی ہے۔ دولہا عزیزم سید غیور احمد ، ڈاکٹر سید نعیم احمد صاحب آف کراچی سابق پرنسپل سائنٹفک آفیسر نیشنل انسٹیٹیوٹ کراچی کے بیٹے، سید نذیر احمد صاحب کے پوتے،سید محمد افتخار حسین صاحب سابق سیکشن آفیسر سندھ کے نواسے اور ڈاکٹر سید اعزاز حسین صاحب آف بھاگلپور کے پڑنواسہ ہیں۔مختصر تعارف کے بعد دعا ہوئی۔ بعد ازاں مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ رخصتی کے وقت مکرم امام عبدالباسط طارق صاحب مربی سلسلہ فرینکفرٹ نے ہی دعا کرائی ۔ اس تقریب سے قبل ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء کو ربوہ میں نکاح پڑھایا گیا تھا ۔

احباب جماعت سے دعاؤں کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو دونوں خاندانوں کے لیے ہر لحاظ اور جہت سے بہت بابرکت فرمائے۔ نیز اس جوڑے کو ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والا اور خلافت احمدیہ کا حقیقی وفادار اور سچا مطیع بنائے، اپنے پیارے آقا کے ارشادات کے مطابق ایک دوسرے کے حقوق کما حقہ ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے پیار اور رحم کا وارث بننے والا ہو ۔آمین ثم آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button