ارشادِ نبوی
حضرت ابو بکرؓ کی فضیلت
حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اپنی بیماری میں مجھ سے فرمایا کہ ابو بکرؓ اور اپنے بھائی کو میرے پاس بلاؤ تا کہ میں ایک تحریر لکھ دوں۔ مجھے ڈر ہے کہ کوئی خواہش کرنے والا خواہش کرے یا کوئی کہنے والا کہے کہ میں زیادہ حق دار ہوں لیکن اللہ اور مومن تو سوائے ابو بکر کے (کسی اور کا ) انکار کریں گے۔
(مسلم کتاب فضائل الصحابہ باب فضائل ابوبکر)