متفرق

ربوہ کا موسم( ۳۰؍اگست تا۵؍ستمبر۲۰۲۴ء)

۳۰؍اگست جمعۃ المبارک کو آسمان صاف تھا دھوپ چمک رہی تھی اور گرمی بھی اپنی جگہ موجود تھی۔ ہوا بند ہونے سے حبس ہوگیا۔ ہفتہ اور اتوار کے دن کا موسم ایک جیسا تھا مطلع جزوی طور پر ابر آلود تھا، کہیں کہیں بادلوں کے ہونے سے کبھی سورج ان کے پیچھے چھپ جاتا تو موسم میں بہتری آجاتی۔ سوموار کوٹھنڈی ہوا سے موسم کچھ بہتر ہوا بادل آسمان پر موجود تھے ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔ منگل کو آسمان بادلوں سے بھرا ہوا تھا۔ ایسے معلوم ہوتا تھا کہ بارش ہوگی۔ لیکن بادل بغیر بارش برسائے اپنے راستے پر چل نکلے۔ تاہم ٹھنڈی ہوا نے سماں باندھے رکھا اور گرمی کے مارے چہرے کھل اٹھے۔ بدھ کو ہلکے بادلوں کی تہ آسمان پر تھی۔ لیکن حبس اور گرمی اپنی جگہ موجود تھے۔ جمعرات کو بھی گرم دن تھا، ہلکی ہوا چل رہی تھی جس کی وجہ سے موسم میں کچھ بہتری آگئی۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۳۷؍ اور کم سے کم ۲۶؍ درجہ سینٹی گریڈ تھا۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button