رشین ڈیسک کی طرف سے جلسہ ہائے سالانہ پر لائیو رشین ترجمہ
اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ مرکزی رشین ڈیسک یوکے کو حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بابرکت راہنمائی میں پچھلے کئی سال سے یہ سعادت نصیب ہورہی ہے کہ جلسہ سالانہ یوکے اور جلسہ سالانہ جرمنی میں جہاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے تمام خطابات کا لائیو رشین ترجمہ کیا جاتا ہے جسے نہ صرف جلسہ سالانہ میں حاضر احباب سن سکتے ہیں بلکہ سابقہ سوویت یونین کےتمام پندرہ ممالک اور دنیا بھر میں رشین سمجھنے والے احباب کے ليے سوشل میڈیا کے ذریعہ سے لائیو سٹریم بھی جاری کی جاتی ہے۔
ان دو طریق پر جلسہ سالانہ میں حاضر احباب اور وہ تمام دوست جو جلسہ سالانہ میں اپنے گھروں سے شامل ہیں رشین زبان میں نہ صرف حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطابات کا لائیو ترجمہ سن سکتے ہیں بلکہ جلسہ سالانہ میں علمائے کرام کی طرف سے پیش کی جانے والی تقاریر، اسی طرح تلاوت، نظم اور اجلاسات کے درمیان ایم ٹی اے پر نشر کیے جانے والے دیگر پروگرامز کا رواں رشین ترجمہ بھی سن سکتے ہیں۔
اس کام کی تفصیل اس طرح ہے کہ جلسہ سالانہ میں حاضر رشین سمجھنے والے احباب کے ليے ایک الگ ٹیم کام کرتی ہے اور لائیو سٹریم جاری کیے جانے کے ليے الگ ٹیم مقرر ہے۔
جلسہ سالانہ کے اجلاسات میں پیش کی جانے والی تلاوت، نظم اور تقاریر کا متن پہلے مہیا کر دیا جاتا ہے جن کے رشین ترجمہ جلسہ سالانہ کے انعقاد سے قبل مکمل کر ليے جاتے ہیں۔ یہ ترجمہ کرنے کے ليے مترجمین کی ایک ٹیم موجود ہے جن میں مبلغین و معلمین کرام کے علاوہ دیگر مقامی دوست بھی شامل ہیں جو رشین و انگریزی زبان جاننے والے ہیں۔
حاضرین جلسہ کو رشین ترجمہ کی سہولت مہیا کرنے کے ليے یوکے اور جرمنی کے جلسہ سالانہ میں مترجمین کے ليے جگہ اور سہولت مہیا کی جاتی ہے جہاں سے مترجمین با آسانی ترجمہ کا کام کر سکتے ہیں۔
جلسہ سالانہ میں حاضر رشین احباب کے ليے جس ٹیم کو ترجمہ پیش کرنے کی خدمت کی توفیق مل رہی ہے اس میں درج ذیل افراد شامل ہیں:خاکسار (انچارج مرکزی رشین ڈیسک )،مکرم حافظ سعید الرحمٰن صاحب (مربی سلسلہ مرکزی رشین ڈیسک )، مکرم سید عطاء الواحد رضوی صاحب (مربی سلسلہ مرکزی رشین ڈیسک )، مکرم رستم حماد ولی صاحب (صدر جماعت و معلم سلسلہ رشیا )، مکرم عثمان طلائی بیک صاحب (معلم سلسلہ کرغزستان)، مکرم ایمیل ارتیک بائیو صاحب (کرغزستان)، مکرم نورم تائبیک صاحب (کارکن مرکزی رشین ڈیسک )، مکرم جمیل احمد تبسم صاحب (مبلغ انچارج رشیا)، مکرم ناصر احمدمغل صاحب (مبلغ سلسلہ کرغزستان )، مکرم حامد رضی اللہ صاحب (مبلغ سلسلہ تتارستان رشیا)، مکرم سید حسن طاہر بخاری صاحب (مربی سلسلہ رشین ڈیسک جرمنی) ، مکرم سید رمیض طاہربخاری صاحب (مربی سلسلہ رشین ڈیسک جرمنی) اور مکرمہ زنیرہ طاہر سیدہ بخاری صاحب (جماعت احمدیہ جرمنی)۔
اسی طرح لائیو سٹریم کے ذریعہ احباب جماعت تک رشین زبان میں جلسہ سالانہ کی کارروائی پہنچانے کی توفیق درج ذیل احباب کے حصہ میں آرہی ہے :مکرم دامیر صفی اللین صاحب (قزاخستان)، مکرمہ گزیل صفی اللینا صاحبہ (قزاخستان)،مکرم رفات توکاموو صاحب (معلم سلسلہ قزاخستان)، مکرمہ عطیۃ السلام صاحبہ ( جماعت احمدیہ قزاخستان )،مکرم ایمیل ارتیکبائیو صاحب (کرغزستان)، مکرم جمیل احمد تبسم صاحب (مبلغ انچارج رشیا)،مکرم حامد رضی اللہ صاحب (مبلغ سلسلہ تتارستان رشیا)،مکرم سید رمیض طاہر بخاری صاحب (مربی سلسلہ رشین ڈیسک جرمنی)، مکرم شیخ نصیر احمد صاحب (کارکن مرکزی رشین ڈیسک یوکے) اور مکرم سید عطاء الواحد رضوی (مربی سلسلہ مرکزی رشین ڈیسک )۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لائیو سٹریم پر ترجمہ کا کام کرنے والی ٹیم کے ممبران دنیا کے مختلف حصوں میں مقیم ہیں۔ اس ٹیم میں ہمارے نومبائعین رشین، قزاخ، کرغز و دیگر احمدی دوست بھی شامل ہیں۔
قزاخستان، کرغزستان، رشیا وغیرہ کا یوکے اور جرمنی کے مقامی وقت کا دو سے چھ گھنٹے تک کا فرق ہے۔ اس فرق کے باوجود ایمان کی دولت سے مالا مال یہ نومبائعین اپنے پیارے امام کی محبت میں دن رات کی اس خدمت کو فضل الٰہی جانتے ہو ئے ہمیشہ میسر اور مستعدہوتے ہیں۔
جلسہ سالانہ قادیان میں سابقہ سوویت ریاستوں سے رشین بولنے والے احباب ایک مناسب تعداد میں ہر سال شامل ہوتے ہیں۔ ترجمہ کے حوالے سے متذکرہ بالا امور جلسہ سالانہ قادیان کے حوالہ سے بھی سر انجام دیے جاتے ہیں۔ جلسہ ہائے سالانہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطابات و خطبات اور علماء کی تقاریر کو یو ٹیوب پر جماعت احمدیہ کے رشین یوٹیوب چینل https://www.youtube.com/@CentralRussianLanguageDeskUK پر محفوظ کر لیا جاتا ہے جہاں سے احباب جماعت بعد میں بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام خدمت کرنے والوں کے اخلاص و وفا کو شرف قبولیت بخشے، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں کے وارث بنیں اور یہ کام دنیا میں رشین سمجھنے والے لوگوں کے ليے ہدایت کا موجب ہو۔ آمین
(رپورٹ: راناخالد احمد۔ انچارج مرکزی رشین ڈیسک یوکے)