ارشادِ نبوی
غزوۂ خندق کے موقع پر آنحضورﷺ کا ایک معجزہ
حضرت نعمان بن بشیرؓ کی بہن خندق کے پاس دو سیر کھجور لے کر آئیں کہ ان کے بھائی اور ماموں کھالیں گے ، لیکن رسول اللہﷺ کے پاس سے گزریں تو آپﷺ نے ان سے وہ کھجور مانگ لی اور ایک کپڑے کے اوپر بکھیر دی۔ پھر اہلِ خندق کو دعوت دی۔ اہل خندق اسے کھاتے گئے اور وہ بڑھتی گئی یہاں تک کہ سارے اہل خندق کھا کھا کر چلے گئے۔ اور کھجور تھی کہ کپڑے کے کناروں سے باہر گررہی تھی۔
(سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحہ ۲۱۸)