Rheinland-Pfalz، جرمنی کے انصار داعیان خصوصی کا آن لائن سیمینا ر
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جرمنی کے علاقہ Rheinland-Pfalz کے انصار داعیان خصوصی کا ایک خصوصی سیمینار مورخہ۱۶؍جون دوپہر ساڑھے بارہ بجے آن لائن منعقد ہوا۔
تلاوت قرآن کریم و ترجمہ کے بعد ناظم اعلیٰ علاقہ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ایک اقتباس پڑھ کر سنایا جس میں انصاراللہ کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی تھی۔ اس کے بعد مکرم جاوید اقبال ناصر صاحب مربی سلسلہ نے ’’خلافتِ اسلامیہ کے مختلف اَدوار اور حقیقی خلافت‘‘ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس کے بعد انصار بھائیوں کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔
اس پروگرام میں ۲۱؍مجالس کے ۷۳؍سے زائد انصار شامل ہوئے۔ بعض مجالس میں داعیان خصوصی نے مسجد یا نماز سنٹر میں بھی مل کر اس پروگرام کو سنا۔ آخر میں مربی صاحب نے دعا کروائی اور یہ سیمینار اختتام پذیر ہوا۔
(رپورٹ: طاہ احمد ظفر ناظم تبلیغ علاقہ Rheinland-Pfalz)