اعلیٰ روحانی مدارج کے حصول کی دعا
ام المومنین حضرت ام سلمہؓ نے آنحضرتﷺ کی یہ جامع دعا بیان کی ہے:اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ خَيْرَ الْمَسْاَلَةِ وَخَيْرَ الدُّعَاءِ وَخَيْرَ النَّجَاحِ وَخَيْرَ الْعَمَلِ وَخَيْرَ الثَّوَابِ وَخَيْرَ الْحَیٰوةِ وَخَيْرَ الْمَمَاةِ وَثَبِّتْنِيْ وَثَقِّلْ مَوَازِيْنِيْ وَحَقِّقْ اِيْمَانِيْ وَارْفَعْ دَرَجَتِيْ وَتَقَبَّلْ صَلَاتِيْ وَاغْفِرْ خَطِيْئَتِيْ وَاَسْاَلُكَ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰى مِنَ الْجَنَّةِ (اٰمِيْنَ) اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ فَوَاتِحَ الْخَيْرِ وَخَوَاتِمَهٗ وَجَوَامِعَهٗ وَ اَوَّلَہٗ وَ اٰخِرَهٗ وَ ظَاهِرَهٗ وَ بَاطِنَهٗ وَالدَّرَجَاتِ الْعُلٰى مِنَ الْجَنَّةِ (اٰمِيْنَ) اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ اَنْ تَرْفَعَ ذِكْرِىْ وَتَضَعَ وِزْرِيْ وَتُصْلِحَ اَمْرِىْ وَتُطَهِّرَ قَلْبِيْ وَتُحَصِّنَ فَرْجِيْ وَتُنَوِّرَ قَلْبِيْ وَتَغْفِرَ لِيْ ذَنْبِيْ وَاَسْاَلُكَ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰى مِنَ الْجَنَّةِ (اٰمِيْنَ) اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ اَنْ تُبَارِكَ لِيْ فِيْ سَمْعِيْ وَفِيْ بَصَرِيْ وَفِيْ رُوحِيْ وَفِيْ خَلْقِيْ وَفِي خُلُقِيْ وَفِيْ اَهْلِيْ وَفِيْ مَحْيَايَ وَفِي مَمَاتِيْ وَفِيْ عَمَلِيْ وَتَقَبَّلْ حَسَنَاتِيْ وَ اَسْاَلُكَ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰى فِيْ الْجَنَّةِ (اٰمِيْنَ)۔ (مستدرک حاکم جلد اصفحه ۵۲۰)
ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے بہترین دُعا کی توفیق چاہتا ہوں اور بہترین کامیابی ، بہترین عمل اور بہترین ثواب بہترین زندگی اور بہترین موت کی دُعا کرتا ہوں۔ مجھے ثابت قدم کر دے اور میرے اعمال ( صالحہ ) کے پلڑے کو بھاری بنادے۔ میرے ایمان کو حق ثابت کر اور میرے درجے بلند کر ، میری نماز قبول کر اور میرے گناہ بخش دے اور میں تجھ سے جنت میں بلند درجات کا سوال کرتا ہوں ۔ (میری دُعا قبول کر) اے اللہ! میں تجھ سے ہر قسم کی خیر کے آغاز و انجام اور جامع کلمات اور اس کے اول و آخرا اور ظاہر و باطن اور جنت کے بلند درجات کا طلبگار ہوں۔ ( آمین )
اے اللہ ! میں تجھ سے یہ دُعا مانگتا ہوں کہ میرے ذکر کو بلند کر دے اور میرے بوجھ کو ہلکا کر دے میرے معاملہ کو درست کر دے اور میرے دل کو پاک بنا دے میرے اعضائے نہانی کی حفاظت فرما اور میرے دل کو روشن کر دے اور میرے گناہ بخش دے مَیں تجھ سے جنت میں بلند درجات کا طالب ہوں ۔ آمین
اے اللہ! مَیں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میری شنوائی اور بینائی میں برکت دے اور میری روح، جسم اور اخلاق میں بھی ۔ میرے اہل وعیال میں اور زندگی و موت میں اور عمل میں برکت رکھ دے۔ میری نیکیوں کو قبول کر ۔ میں تجھ سے جنت کے بلند درجات کا طلبگار ہوں ۔آمین (مناجات رسولﷺ، خزینۃ الدعا صفحہ ۹۰-۹۱)