جماعت احمدیہ کوئنزلینڈ، آسٹریلیا کا تبلیغی دورہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کوئنزلینڈ، آسٹریلیا کے ۹؍رکنی وفد نے مورخہ ۱۴تا۱۸؍اگست ۲۰۲۴ء تک کینز (Cairns) شہر کا تبلیغی سفر کیا۔ یہ شہر آسٹریلیا کی ریاست Queensland میں شمال مشرقی ساحل کے ساتھ واقع ہے اور اس کی آبادی تقریباً ایک لاکھ ۵۴؍ہزار ہے۔
اس تبلیغی سفر کا آغاز روزانہ باجماعت نماز تہجد سے شروع ہوتا۔ احباب جماعت نے مجموعی طور پر ۶۰۰؍کلو میٹر کا سفر طے کیا جس دوران ۲۰؍ہزار پمفلٹس تقسیم کیے گئے جس کے ذریعہ ۳۸؍ہزار افراد تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچا۔ الحمدللہ، پانچ دن کے اس سفر میں تقریباً ۲۵۰؍گھنٹے لوگوں سے رابطہ اور پمفلٹ تقسیم کرنے پر صرف کیے گئے۔
اس دوران ایک دن ماریبہ مسجد (Mareeba Mosque, Mareeba QLD) دیکھنے اور وہاں کے امام سے ملاقات کےليے مختص تھا۔ یہ مسجد ۱۹۶۰ء میں البانین مسلمانوں نے تعمیر کی تھی۔
اس دورہ میں Cairns شہر کے ۱۳؍مضافاتی علاقوں کا دورہ کیا گیا اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔
اس دوران لوگوں سے ملاقات کر کے اسلام احمدیت کا پیغام پہنچایا گیا اور آسٹریلیا کے مقامی Aboriginal لوگوں سے رابطہ کرنے کی خصوصی طور پر کوشش کی گئی۔
اللہ کے فضل یہ تبلیغی سفر کامیاب رہا۔ اللہ تعالیٰ اس کے ثمرات عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)