افریقہ (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ کینیا کے زیر انتظام نکورو کاؤنٹی میں آنکھوں کے علاج کے لیے مفت کیمپس

مکرم اسماعیل کشوما صاحب ہیومینٹی فرسٹ کینیا تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہیومینٹی فرسٹ کینیا کو صحت، تعلیم، آرفن کیئر اور دیگر متعدد شعبہ ہائے زندگی میں اہالیان وطن کی خدمت کی توفیق مل رہی ہے اور خدمت خلق کے میدان میں ہیومینٹی فرسٹ کینیا اپنی خصوصی پہچان رکھتی ہے۔

حال ہی میں ہیومینٹی فرسٹ کینیا کو اپنے پروگرام ’’گفٹ آف سائیٹ‘‘ (Gift of Sight) کے تحت ۱۸تا۲۲؍اگست ۲۰۲۰۴ء کو لائنز سائیٹ فرسٹ آئی ہاسپیٹل (Lions Sightfirst Eye Hospital) کے تعاون سے نکورو کاؤنٹی کے ۹؍مختلف مقامات پر مفت آئی سکریننگ کیمپس منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان پانچ دنوں میں جن مقامات پر یہ کیمپ لگائے گئے ان کے نام مع تعداد مریضان درج ذیل ہیں:

نمبر شمارمقامتعداد مریضان
۱Wool Mart۲۲۳
۲VOC Temple۱۳۳
۳ACK Nakuru۴۷۷
۴PCEA Subukia۱۹۰
۵AIC KAMPI YA Moto۹۵
۶Elburgon۳۳۰
۷Lions School۴۸۵
۸Bondeni Primary School۱۰۰۷
۹Sikh Temple۵۰

چنانچہ اس طرح ان مقامات پر کُل دو ہزار ۹۹۰؍افراد کی آنکھوں کی سکریننگ کی گئی اور آنکھوں سے متعلق ہدایات اور ادویات دی گئیں۔ اس کے علاوہ ۳۹۱؍افراد کی آنکھوں کی سرجری کی گئی اور ۵۹۶؍افراد کو حسبِ ضرورت عینکیں بھی مہیا کی گئیں۔

اس کار خیر میں ہیومینٹی فرسٹ کے پانچ اور لائینز ہسپتال کے دس رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے اور دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق بخشے۔ ان تمام مقامات پر سرکاری افسران اور اہالیان علاقہ نے ہیومینٹی فرسٹ کی اس خدمت کو سراہا۔ اللہ تعالیٰ ہیومینٹی فرسٹ اور اس کے ساتھ خدمت کے میدان میں تعاون کرنے والی جملہ تنظیموں کو بھی زیادہ سے زیادہ خدمت انسانیت کی توفیق عطا فرمائے اور ان حقیر خدمات کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین

(مرسلہ:محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button